اداکارہ حمائمہ ملک گلوکار مستحسن پر شدید تنقید ، پرچی قرار دیدیا

بدھ 17 جولائی 2019 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’پرچی‘‘ قراردے دیا۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔

(جاری ہے)

مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیاتھا جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 22:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :