خواہش ہے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میری سالگرہ پر ریلیز ہو ، ماہرہ خان

بدھ 17 جولائی 2019 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آفمولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈ ا?ف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے، یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 22:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :