اداکارہ اقراعزیز نے یاسرحسین سے منگنی کے بعد نجی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا

بدھ 17 جولائی 2019 22:36

اداکارہ اقراعزیز نے یاسرحسین سے منگنی کے بعد نجی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ڈراما سیریل’’سنو چندا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراعزیز نے یاسرحسین کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے اوراپنی نجی زندگی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسرحسین نے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرکے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا ا?غاز کردیا ہے۔

کچھ لوگ انہیں سب کے سامنے شادی کی پیشکش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اقرا اوریاسر نے یہ سب جان بوجھ کر توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا۔اس حوالے سے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیزکا کہنا ہے کہ وہ شادی کی پیشکش کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں جانتی تھیں اسی لیے ان کا ردعمل بھی عام لڑکیوں سے مختلف نہیں تھا۔

(جاری ہے)

یہ سب بہت اچانک ہوا لہذٰا وہ شروع میں حیران ہوگئیں اوربھول گئیں کہ ان کے برابرمیں کون بیٹھا ہے، کتنے کیمرے انہیں دیکھ رہے ہیں لیکن وہ وقت ان کے لیے بہت اہم تھا۔ایوارڈ تقریب کے دوران شادی کی پیشکش کرنے پرسوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں اقراعزیزنے کہا مجھے یہ سب برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی نظروں کے سامنے رہنے کا فیصلہ میرا تھا۔

تنقید سے ہٹ کر جب لوگ ہمیں پیارکرتے ہیں تو وہ ہمارے لیے اچھے الفاظ بھی کہتے ہیں اورہم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا اگر مداح ہم پر تھوڑی سی تنقید کرتے ہیں تو میں بٴْرا نہیں مناتی۔اقرا عزیز نے کہا میں یاسر حسین سے ملنے سے قبل بہت شرمیلی تھی، لیکن جب یاسر سے ملی میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا اور اب میں ایک پٴْراعتماد لڑکی ہوں اور میں نے شادی کی پیشکش کرنے والے لمحات کو بے حد انجوائے کیا۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 22:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :