اداکار موسیٰ خان نے مہدی حسن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بطور ہدایتکار ویڈیو لانچ کر دی

جمعرات 18 جولائی 2019 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) نامور اداکار موسیٰ خان نے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کے 94ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بطور ہدایتکار ویڈیو لانچ کر دی ۔ ویڈیو کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی اداکارہ میرا تھیںجبکہ اس موقع پرعارف لوہار، راشد محمود، یامین ملک، ذوالقرنین حیدر ، انیقہ علی، سورج بابا ، جرار رضوی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو ’’ یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی ‘‘بھی دکھائی گئی اور شرکاء نے موسیٰ خان کی بطور ہدایتکار کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کا بہترین ہدایتکار قرار دیدیا ۔ موسیٰ خان نے کہا کہ گلوکار مہدی حسن پاکستان کا ااثاثہ ہیں اور ان کے یوم پیدائش پر ویڈیو بنا کر انہیں خراج عقید ت پیش کرنا فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میرے کام کی تعریف کی گئی ہے اس سے میرے اندر مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 12:28:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :