شوبز حلقوں کی بھارتی جاسوس کے کیس میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد

اس فیصلے سے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے‘ غلام محی الدین، میرا، احسن خان، موسیٰ خان و دیگر

جمعرات 18 جولائی 2019 12:28

شوبز حلقوں کی بھارتی جاسوس کے کیس میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) شوبز حلقوں نے عالمی عدالت انصاف میںبھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے کیس میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار غلام محی الدین ، میرا ،موسیٰ خان،احسن خان، معمر رانا اور افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء نے عالمی عدالت انصاف میں بھرپور کیس لڑا جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے آیا اور اس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کلبھوشن یادو بھارتی جاسوس ہے اور پاکستان کو دہشٹگردی کے ذریعے عدم استحکام شکار کرنے کی کوشش میں اس کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بھارت اسے ہماری کمزوری سمجھتا ہے ۔ فنکاروں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نظر ثانی کے حکم پر پاکستان کی عدالتیں قانون کے مطابق درست فیصلہ کریں گی ۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 12:28:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :