تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں‘ریشم

شاعری سے بہت لگائو ہے ، خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں ‘انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 12:40

تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں‘ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں ،شاعری سے بہت لگائو ہے اور میں خو دبھی شعر کہہ لیتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنا سیکھا ہے او رکبھی مایوس نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

میں سمجھتی ہوں کہ گلے شکوے کرنے والے لوگ ناکام ہوتے ہیں اس لئے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔

ریشم نے کہا کہ وقت انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور جو انسان وقت سے نہیں سیکھ پاتا میرے نزدیک وہ کبھی نہیں سیکھ سکتا ۔میں نے کتابوں سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور کتابوں میں جو لکھا ہوتا ہے وہ زندگی کا نچوڑ ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر کام کر چکی ہوں اور دونوں پر کامیاب رہی ہوں اور مستقبل میں بھی جہاں اچھا کام ملا ضرور کام کروں گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 12:40:09