اداکار ندیم 78برس کے ہو گئے

جمعہ 19 جولائی 2019 11:47

اداکار ندیم 78برس کے ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستانی لیجنڈ اداکار ندیم 78برس کے ہو گئے۔ تٖفصیلات کے مطابق ندیم کا اصل نام مرزا نذیر بیگ ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ندیم کے نام سے شہرت پائی۔ اداکار ندیم 19جولائی 1941ء کو پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1967ء میں فلم ’’چکوری‘‘ سے کیا۔ انہوں نے 2 سو سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ1997ء میں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ طویل عرصہ بعد اب ندیم فلم’’ضرار‘‘ میں دکھائی دیں گے جو جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/07/2019 - 11:47:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :