حسد اور غیبت مضر صحت ہے، یاسر حسین کا ناقدین کو جواب

جمعہ 19 جولائی 2019 13:19

حسد اور غیبت مضر صحت ہے، یاسر حسین کا ناقدین کو جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) اداکار یاسر حسین نے حسد اور غیبت کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے ناقدین کوکرارا جواب دے دیا۔ یاسر حسین نے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس پر انہیں مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناقدین سے کہا کہ جس طرح تمباکو نوشی مضر صحت ہے اسی طرح جلنا کڑھنا، غیبت کرنا، جھوٹ بولنا اور کسی کی خوشیوں سے حسد کرنا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے سب سے پہلے تمباکو نوشی کی عادت چھوڑیں تاکہ بعد میں وہ آسانی سے دیگر منفی پہلوئوں کو ختم کر سکیں۔

وقت اشاعت : 19/07/2019 - 13:19:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :