یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا

سو گانے تک راشد علی کے گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 جولائی 2019 14:56

یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار راشد علی جن کی وفات کو 2سال ہونے والے ہیں ان کی یاد میں ان کی زندگی میں سوشل میڈیاپر ان کے نا ریلیز ہونے والے گانوں کو سوشل میڈیا کے ست رنگ نیو ز یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جارہا ہے ،یادیں راشد علی کی کے نام سے ان کے15گانے ریلیز ہو چکے ہیں اور راشد کے مزید گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گانا نمبر 16کل ریلیز کیا جائے گا ، یہ گانے راشد علی کے بھائی اختر علی اور راشد علی کے شاگرد خاص شمریز علی کے تعاون اور ان کے پرستاروں کی بھر پور فرمائش پر ریلیز کیے جا رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 14:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :