اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس‘ عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 29 جولائی کو طلب کر لیا

جمعہ 19 جولائی 2019 18:29

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس‘ عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 29 جولائی کو طلب کر لیا
لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر وکلاء کو 29 جولائی کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی اپیل کی سماعت کی، اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، اداکارہ نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عتیق الرحمان کو نہیں جانتی اور نہ ہی عتیق الرحمان سے شادی کی،اداکارہ میرانے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا لہذا عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، میرا کے وکلاء نے بحث کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے اپیل پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 19/07/2019 - 18:29:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :