پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے شفقت چیمہ

جمعہ جولائی 21:28

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے شفقت چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے ،پنجابی سینما کے لئے بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوئی ہیں جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/07/2019 - 21:28:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments