جاوید شیخ نے اپنے بیٹے شہزاد شیخ کی شادی سے فراغت کے بعد دو بارہ نئی مصروفیات کا آغاز کر دیا

اتوار 6 جنوری 2013 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے اپنے بیٹے شہزاد شیخ کی شادی سے فراغت کے بعد دو بارہ نئی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں ایک بڑی اردو معیاری فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ان کے بیٹے کے ہمراہ متعدد نئے اور معروف اداکار کام کرینگے۔ فلم بین الاقوامی معیار کی ہو گی اور اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائیگا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ نیا برس ہماری فلم انڈسٹری کی بہتری کا سال ہے اور اس برس مزید لوگ بھی فلمسازی کے میدان میں آئیں گے۔

وقت اشاعت : 06/01/2013 - 15:26:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :