فلم ٹی وی اداکار شاہ میر گزشتہ روز کراچی کا پانچ روزہ دورہ کر کے واپس لاہور پہنچ گئے

اتوار 6 جنوری 2013 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) فلم ٹی وی اداکار شاہ میر گزشتہ روز کراچی کا پانچ روزہ دورہ کر کے واپس لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

شاہ میر نے ایک ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے کراچی میں نجی سیکٹر کے ڈرامہ ڈائریکٹر محسن طلعت کے علاوہ مختلف پروڈیوسرز ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کیں اس کے علاوہ کراچی کے نامور صحافیوں سے ملاقاتیں کی۔ شاہ میر نے بتایا کہ ان کی نئی فلم ”داستان“ کی شوٹنگ کا پہلا اسپیل مکمل ہو گیا ہے اور جلد اس کے دوسرے اسپیل نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ فلم میں اداکارہ زریں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2013 - 15:26:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :