فلم ’سپرسٹار‘ کیلئے عاطف اسلم کا ایک اور بہترین گانا ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:03

فلم ’سپرسٹار‘ کیلئے عاطف اسلم کا ایک اور بہترین گانا ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) عاطف اسلم کی گلوکاری کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں اور اب وہ کیریئر کے اس موڑ پر ہیں کہ ان کا جو بھی گانا ریلیز ہوتا وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا۔گلوکار نے پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سپرسٹار‘ کیلئے ایک گانا گایا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ریلیز کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس رومانوی گانے کی ویڈیو میں فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان کو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوتے ہوئے دکھایا۔’ان دنوں‘ نامی اس گانے کی عاطف اسلم نے شاندار گائیکی کی، جبکہ میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔گانے کی ویڈیو میں ماہرہ اور بلال کی کیمسٹری بھی شاندار نظر آئی۔گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جبکہ شکیل سہیل نے گانے کو تحریر کیا ہے۔فلم رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 13:03:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :