اداکارہ مدھوکی شیخوپورہ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں چن ورگیاں‘‘میں یادگارڈانس پرفارمنس

سستی شہرت کی قائل نہیں ،اچھا کام کرکے سچی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں، شائقین کی پسند کا خیا ل رکھتی ہوں، فلمسٹارکی گفتگو

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:03

اداکارہ مدھوکی شیخوپورہ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں چن ورگیاں‘‘میں یادگارڈانس پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدھونے شیخوپورہ میں جاری سٹیج ڈرامہ ’کڑیاں چن ورگیاں ‘میں یادگارڈانس پرفارمنس دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھوان دنوں شیخوپورہ کے نگینہ تھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں چن ورگیاں‘‘میں پرفارم کررہی ہیں،جس میں ان کے مقابل اداکارہ آفرین خان بھی حصہ لے رہی ہیں،ڈرامہ کے پروڈیوسرایم اسحاق اینڈکمپنی ہیں،جبکہ کاسٹ میں نورچودھری،عامرسوہنا،پائل ملک،جنت علی،رانی خان،علی،اکبر،علی گلریزودیگرشامل ہیں۔

ایک انٹرویومیں فلمسٹارمدھونے بتایا کہ سستی شہرت کی قائل نہیں ،اچھا کام کرکے سچی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ شائقین کی پسند کا خیا ل رکھتی ہوں، اپنی پرفارمنس کو بہتر بنا کر آگے بڑھنے کے اصول پر کاربند ہوں، فرضی کہانیاں اور سستی شہرت کے لیے میڈیا میں رہنے کی شعوری کوشش نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

اپنے کام کو ہی شہرت کا اصل وسیلہ سمجھتی ہوں۔

فلمسٹارمدھونے مزیدکہا کہ یکستانیت کو پسند نہیں کرتی روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ آنیوالی فلموں میں بھی محنت کرکے الگ شناخت بنانے کی کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد فلمیں آفرز ہوئی ہیں جن میں میرے کردار منفرد اور اچھوتے ہوں گے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آسانیاں پیدا کرنے کی سوچ بھی فلم انڈسٹری کے لیے تباہ کن ہے۔ دنیا میں بے شمار ایسے موضوعات ہیں جن پر ابھی بھی فلم بنائی جاسکتی ہے۔ مدھونے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں جن کی سوچ بہت وسیع ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے فلمساز زیادہ تر روٹین سے ہٹ کر فلم بناتے ہیں اور انہیں اس سلسلہ کو جاری رکھنا ہوگا کیونکہ تفریح کا مقصد نئی چیز لانا ہوتا ہے اورعام لوگوں کو بھی نیا کام ہی پسند آتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 13:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :