بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے، اداکار عمران عباس

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:14

بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے، اداکار عمران عباس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ابھی بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

عمران عباس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے والدین نے ابھی تک ان کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھی وہ بہت سادہ ہیں اور وہ لالی وڈ، بالی وڈ اور ہالی وڈ کے متعلق زیادہ نہیں جانتے لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ گھر میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے متعلق بات نہ کروں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ابھی بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 13:14:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :