شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلم انڈسٹر ی میں واپسی

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:52

شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلم انڈسٹر ی میں واپسی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم اپنے میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم 2014 میں ایک فلم ’’ڈھشکیاؤں‘‘ پروڈیوس کی تھی اور آئٹم سانگ پر پرفارم کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شلپا شیٹھی مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی رہیں لیکن اب شلپا شیٹھی 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانج ہونگے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 19:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :