- Home
- شوبز
- اہلیہ کو مبینہ طور پہ تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی ویڈیو سامنے ..
اہلیہ کو مبینہ طور پہ تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خود اپنے جاہلانہ غصے کا اعتراف کر رہے ہیں
مجھے بہت زیادہ جاہلانہ غصہ آتا ہے، غصے میں بدزبانی اور فحش گوئی کرتا ہوں، چیزیں پھینک کے توڑ دیتا ہوں: محسن عباس حیدر
عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 13:11
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روز محسن عباس حیدرکی اہلیہ فاطمہ سہیل کی ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ محسن ان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیاویب سائٹ فیس بک پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر محسن عباس پر مار پیٹ کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور سے افیئر چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے اپنی تحریر کے آغازمیں لکھاہے کہ ’ظلم برداشت کرنا گناہ ہے‘۔
اس کے بعد انہوں نے اپنی کہانی شروع کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں فاطمہ ہوں، محسن عباس حیدر کی اہلیہ اور یہ میری کہانی ہے، 26 نومبر 2018 کو مجھے پتا چلا کے میرا شوہر مجھے دھوکہ دے رہا ہے، جب میں نے جواب مانگا تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا، اس وقت میں حاملہ تھی، وہ مجھے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتا رہا، وہ لاتے مارتا، اس نے منہ پر مکے مارنے کے ساتھ دیوار کی جانب دھکا بھی دیا‘۔فاطمہ سہیل نے لکھا ہے کہ انہیں انکے شوہر نے حیوانوں کی طرح مارا پیٹا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو انکا نگراں تھااس نے انہیں ڈرایا دھمکایا جس پر انہوں نے اپنے کسی گھر والے کو بلانے کے بجائے دوست سے رابطہ کیا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر نے پہلے تو انکا طبی معائنہ کرنے سے انکار کر دیا کیوں کہ یہ پولیس کیس تھا لیکنانہیں کچھ وقت چاہیے تھا کیونکہ وہ اس حالت میں نہیں تھیں کہ فوری ایف آئی آر درج نہیں کراسکتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’میرا الٹرا ساوٴنڈ ہوا تو مجھے اس بات کی تسلی ہوئی کہ میرا بچہ محفوظ تھا، میں نہیں جانتی کہ اب اسے سماجی دباوٴ کہیں گے یا پھر میری اپنی ہمت، میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے بچے کی خاطر اس شادی کو پھر ایک موقع دوں گی‘۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 13:11:16
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Babra Sharif
Aindrita Ray
ghazal shah
Naveed Raza
Aijaz Aslam
Kiersey Clemons
Jacob Lofland
Mukesh tiwari
Christoph Waltz
Amber Stevens West
Teresa Palmer
Noor Ul Hassan
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی