م*فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی، بالی ووڈ سٹارز کی بھی تعریف

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے، بالی ووڈ شخصیات بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر سٹار‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروا حسین اور عدنان ملک تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی سپر اسٹار کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

وقت اشاعت : 21/07/2019 - 19:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :