ماورا حسین نے ہالی ووڈ فلم’ ’لائن کنگ‘‘ کو سبق آموز قرار دیدیا

یہ بہت زبردست فلم ہے، اس فلم میں مجھے اپنا پورا بچپن دکھائی دیا ہے

پیر 22 جولائی 2019 13:47

ماورا حسین نے ہالی ووڈ فلم’ ’لائن کنگ‘‘ کو سبق آموز قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان کی دلکش اداکارہ ماورا حسین نے ہالی ووڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سبق آموز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سبق آموز قرار دے دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زبردست فلم ہے، اس فلم میں مجھے اپنا پورا بچپن دکھائی دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ فلم کے کردار ’موفاسا‘ کو ہمیشہ پسند کرتی رہیں گی۔اس فلم میں زندگی کے مختلف سبق دیے گئے ہیں، وہ فلم دیکھ کر ہنسی اور روئی بھی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2019 - 13:47:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :