فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ’’عشق بدمعاش ‘‘جیسی فلمیں بنانا ہوں گی،فلمسازمہرمحمداسلم

انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں،عام ڈگرسے ہٹ کر بہترین فلمیں بنانا ہونگی ،معروف فلمسازکی گفتگو

پیر 22 جولائی 2019 13:53

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے سب کومل کر بہترین فلمیں بنانا ہونگی ،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں نان پروفیشنل پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے مگر اب اس بحث میں الجھنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔

فلمسازمہرمحمداسلم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عام ڈگر سے ہٹ کر ’’عشق بدمعاش‘‘جیسی فلمیں بنانی ہونگی،تاکہ عوام سینما گھروں کا رخ کریں،انہوں نے کہا کہ ایورگرین موویزکے بینرتلے بننے والی فلم’’عشق بدمعاش ‘‘کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں،فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کے ہدائیتکارانجم پرویز،مصنف واجدزبیری،میوزک اشفاق علی جبکہ شاعر الطاف باجوہ ہیں،فلم میں معمررانا،حیدرسلطان،خرم جانوبابا،سلمان انجم اور لائبہ خان اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہرمحمداسلم نے کہا کہ فلم ’’عشق بدمعاش ‘‘میں پنجاب کے حقیقی کلچرکواجاگرکیا گیا ہے۔جوشائقین کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبورکردے گی۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 13:53:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :