عامر خان کابابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

فلم میں عامر خان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی فلم ’ ’لعل سنگھ چڈھا‘‘دسمبر 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 23 جولائی 2019 12:06

عامر خان کابابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم’ ’لعل سنگھ چڈھا‘‘ بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ہے جوکہ امریکن فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے، اسے میری اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنایا جارہا ہے جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ محض یہ ایک فلم نہیں بلکہ تاریخی حوالہ ثابت ہوگی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار کی حکومت میں ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے جب کہ دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویڑول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملیں گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ فلم ’ لعل سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم سال 2020ء کے دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 12:06:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :