اداکارہ پائل خان کیساتھ چوری کی انوکھی واردات ،گاڑی کے چاروں ٹائر اتار لئے گئے

منگل 23 جولائی 2019 13:06

اداکارہ پائل خان کیساتھ چوری کی انوکھی واردات ،گاڑی کے چاروں ٹائر اتار لئے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) اداکارہ پائل خان کے ساتھ چوری کی انوکھی واردات ہو گئی ،اداکارہ کی گاڑی کے چاروں ٹائر اتار لئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پائل خان ان دنوں عارف والا میں اسٹیج ڈرامہ کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کرنے کے بعد اداکارہ نے رہائش والی جگہ کے باہر گاڑی کھڑی کی تاہم جب صبح کسی کام سے جانے لگیں تو ان کی گاڑی کے چاروں ٹائر چوری ہو چکے تھے اور گاڑی کی حالت دیکھ کر اداکارہ چکرا کر رہ گئیں ۔اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں میرے بڑے حاسدین ہیں لیکن میں کسی کے بارے میں بد گمانی نہیں کروں گی ۔ جس کسی نے بھی مجھے ذہنی اذیت دی ہے میں اس کے لئے ہدایت کی دعا کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 23/07/2019 - 13:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :