ْراولپنڈی آرٹس کونسل کا نوجوان گلوکاروں کے لئے سُرسنگیت کے عنوان سے اوپن مائیک کا آغاز

منگل 23 جولائی 2019 16:27

ْراولپنڈی آرٹس کونسل کا نوجوان گلوکاروں کے لئے سُرسنگیت کے عنوان سے اوپن مائیک کا آغاز
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) راولپنڈی آرٹس کونسل نے موسیقی کے میدان میں نوجوان گلوکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے سُرسنگیت کے عنوان سے اوپن مائیک کا آغازکیا ہے جس میں بلاتفریق نئے ٹیلنٹ کو پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر پروگرام میں 40 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں اوپن مائیک میں حصہ لیتے ہیں۔ ڈاکٹر ناہید منظور اس پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں۔ اوپن مائیک اب ہرجمعہ کوشام 4 بجے پیش کیا جائے گا۔ اوپن مائیک کے ذریعے بہترین آوازوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر تین ماہ بعد اچھے گانے والوں کو مین سٹیج پر فارم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/07/2019 - 16:27:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :