بیرون ممالک جب پاکستانی گلوکارہ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے تو بڑا فخر محسوس کرتی ہوں‘سائرہ نسیم

منگل 23 جولائی 2019 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہونے سے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، موجودہ دور میں بننے والی فلمیں بہترین ہیں اور ان کے ذریعے شائقین دوبارہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

×انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موسیقی میری زندگی کالازمی جزو بن چکی ہے اور اگر اسے میرا جنون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا،زندگی میں ناکامی اور کامیابی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن برے حالات میںمایوسی کا شکار ہونے والے زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

1سائرہ نسیم نے کہا کہ بیرون ممالک کے دوروں میں جب مجھے پاکستان کی گلوکارہ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے تو بڑا فخر محسوس کرتی ہوں اور مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 23:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :