یمشاگل سے کبھی بھی دوستی نہیں تھی، نازش جہانگیر

بدھ 24 جولائی 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے یشماگل کی دوست ہونے سے انکار کردیا۔ نازش جہانگیر نے ٹویٹر پر یشما گل کی دوست ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کبھی بھی دوست نہیں رہی ہیں، یہ پوری انڈسٹری جانتی ہے اور ان کے مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کبھی بھی اس بات کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ہے کہ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی کی ذات پر بات کریں اور اس وقت یمشاگل سستی شہرت کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 10:30:17