ساری زندگی پڑھائی کو سنجیدہ نہ لینے کا افسوس رہے گا، مرینہ خان

بدھ 24 جولائی 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ مرینہ خان کا کہنا ہے کہ ان کو ساری زندگی پڑھائی کو سنجیدہ نہ لینے کا افسوس رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو مین کہا کہ وہ ہمیشہ پڑھنے سے دور بھاگتی تھیں اور پڑھائی کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تھیں لیکن اب انہیں اس بات کا سخت افسوس ہوتا ہے جو ساری زندگی ان کے ساتھ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ کسی طالب علم سے ملتی ہیں تو اسے پڑھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پڑھتیں تو وہ آج ’’جانوروں کی ڈاکٹر‘‘ ہوتیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 10:30:20