سارہ خان نے کامران اکبر کو بہترین ہدایت کار قرار دے دیا

بدھ 24 جولائی 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ سارہ خان نے کامران اکبر کو بہترین ہدایت کار قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ کامران اکبر انڈسٹری کے بہترین ہدایت کار ہیں اور اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی کیونکہ وہ ان کے کام سے بہت متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے متعلق ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لینے کی بجائے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ کسی پاگل لڑکی اور منفی کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 10:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :