عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہوں، صبا قمر

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہوں، صبا قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے ہے کہ وہ اکثر برقع پہن کر باہر نکلتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب وہ شہرت کی متلاشی تھیں لیکن اب وہ اسی شہرت سے دور بھاگتی ہیں اور اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزارنا چاہتی ہیں اسی لئے بعض اوقات وہ پردہ کر کے باہر نکلتی ہیں تاکہ وہ عام لوگوں کی طرح خریداری کر سکیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا ڈر محتاجی ہے اور وہ ہر وقت اس سے بچنے کے لئے دعا گو رہتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 12:55:32

Rlated Stars :