پریانکا اور کوہلی ’انسٹاگرام‘ سے کروڑوں کی کمائی کرنے لگے

پریانکا ایک پوسٹ کے 4 کروڑ سے زائد اور کوہلی 3 کروڑ 16 لاکھ روپے کماتے ہیں، برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ

ہفتہ 27 جولائی 2019 12:16

پریانکا اور کوہلی ’انسٹاگرام‘ سے کروڑوں کی کمائی کرنے لگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) برطانیہ کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے اربوں روپے کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق برطانوی کمپنی ’Hopperhq.com‘ نامی ایک ویب سائٹ نے انسٹاگرام پر سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

جس میں پریانکا چوپڑا 19 ویں نمبر پر ہیں، جو ایک پوسٹ کے 271000 ڈالرز یعنی 4کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے کماتی ہیں۔پریانکا کو انسٹاگرام پر 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23 ویں نمبر پر ہیں، جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالرز یعنی 3 کروڑ 16 لاکھ پاکستانی روپے کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے فالورز کی تعداد تقریباً 4 کروڑ ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی ٹی وی ریئلٹی شو سٹار کیلی جینز ہیں جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 1266000 ڈالرز یعنی 20 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے کماتی ہیں، ان کو 14 کروڑ 10 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔جاری کردہ اس فہرست میں کیلی جینر کے بعد دوسرے نمبر پر آریانہ گراندے ہیں جو ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 66 ہزار ڈالرز کما رہی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جو ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کماتے ہیں۔ان کے علاوہ اس فہرست میں کم کردیشیان، سیلینا گومیز، ڈوین جونسن (دی راک)، ٹیلر سوئفٹ، نیمار جونیئر اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا نام بھی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 27/07/2019 - 12:16:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :