عمر پر تنقید نہ کی جائے،40 سال میں بھی لپ سٹک لگاتی ہوں، ماڈل نادیہ حسین

پیر 29 جولائی 2019 11:55

عمر پر تنقید نہ کی جائے،40 سال میں بھی لپ سٹک لگاتی ہوں، ماڈل نادیہ حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) پاکستانی ماڈل نادیہ حسین نے خواتین اداکارائوں کی عمر پر تنقیدکرنے والوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف خواتین اداکارائوں کی عمر پر ہی کیوں بات کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 30سال سے زائد عمر کے مرد بھی تو بطور ہیرو کام کرتے ہیں اگر زیادہ عمر کی خواتین کو ماں کا کردار کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو پھر اتنی عمر کے مردوں کو بھی والد کا کردار کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں 40سال کی ہوگئی ہوں اور اب بھی میں سرخ لپ سٹک اور 6انچ کی ہیل پہنتی ہوں۔

وقت اشاعت : 29/07/2019 - 11:55:57

Rlated Stars :