متعدد بار فلم ،ٹی وی پرکام کرنیکی پیشکش ہوئی لیکن میرا شوق صرف ماڈلنگ ہے ‘ نادیہ حسین

معروف ڈریس ڈیزائنر کی کامیابی کا کریڈٹ ماڈلزکو جاتا ہے ‘ نامور ماڈل کی انٹر ویو میں گفتگو

پیر 29 جولائی 2019 13:28

متعدد بار فلم ،ٹی وی پرکام کرنیکی پیشکش ہوئی لیکن میرا شوق صرف ماڈلنگ ہے ‘ نادیہ حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) نامور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ فیشن اور ماڈلنگ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،معروف ڈریس ڈیزائنر کی کامیابی کا کریڈٹ ماڈلزکو جاتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں ن ے کہا کہ میں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ماڈلنگ میںپاکستان کی نمائندگی کی ہے اور یہ میرے لئے اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

نئی آنے والی لڑکیاں صرف محنت اور لگن سے کام کریں اور ماڈلنگ کے نئے انداز سیکھیں ۔ آج ماڈلنگ کی دنیا میں پاکستان کامنفرد نام او رمقام ہے ۔ نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے صرف اپنی توجہ صرف ماڈلنگ پرمرکوز کر رکھی ۔مجھے متعدد بار فلم اور ٹی وی پرکام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میرا شوق صرف ماڈلنگ ہے اور میں اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 13:28:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :