ٹی وی پر آنا محض ایک اتفاق تھا ،میری پہلی محبت موسیقی ہے ‘ کومل رضوی

مختلف زبانوں میں گیت گا چکی ہیں ،عنقریب سندھی زبان میں البم ریکارڈ کروں گی

پیر 29 جولائی 2019 13:28

ٹی وی پر آنا محض ایک اتفاق تھا ،میری پہلی محبت موسیقی ہے ‘ کومل رضوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) نامور اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر آنا محض ایک اتفاق تھا اور میری پہلی محبت موسیقی ہے ،پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ہوائیں ‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں میرا کردار بہت مختصر تھا لیکن میرے کام کو دیکھتے ہوئے اسے طویل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں کومل رضوی نے کہا کہ میری پیدائش دبئی کی ہے اور میں دبئی اور امریکہ کے علاوہ نائجیریا میں بھی طویل قیا م کر چکی ہوں ۔

ٹی وی پر سینئرز نے میری بھرپور رہنمائی کی کیونکہ مجھے صحیح اردو بولنا نہیں آتی تھی لیکن آج میری اردو بہت اچھی ہو چکی ہے ۔اب ٹی وی ڈرامہ کی نسبت گلوکاری کی جانب زیادہ توجہ ہے اور میں نے عربی ،مانگلش ،اردو، سپینش،پنجابی اوربلوچی زبان میں گانے گائے ہیں ۔ابھی تک سندھی زبان میںکوئی گانا نہیں گیا اور عنقریب سندھی زبان میں البم ریکارڈ کروں گی ۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 13:28:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :