سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

منگل 30 جولائی 2019 12:13

سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لئے نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بھی سنجے دت اپنے مداحوں کو نہ بھولے۔

اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لئے اٴْن کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوم بیل فلم کی جانب سے سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ فلم کے پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کے ساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنجے دت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں فلم کے پوسٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔واضح رہے کہ پراشانتھ نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پارٹ گزشتہ سال ریلیز کی جا چکا ہے تاہم فلم کا دوسرا حصہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ ایک نئے انداز میں پیش ہونے جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 30/07/2019 - 12:13:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :