اداکارورون دھون کے بے ہوش ہونے پر ہنگامہ مچ گیا

فلم کیلئے دن رات ڈانس کا ریہرسل اور شوٹنگ کے دوران بخار آیا پھر بھی کام جاری رکھا

منگل 30 جولائی 2019 12:13

اداکارورون دھون کے بے ہوش ہونے پر ہنگامہ مچ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ’’سٹریٹ ڈانسر3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پربے ہوش ہوگئے۔ اداکار ورون دھون فلم کے لئے دن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں۔ اسی دوران انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نے بغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا۔

اس محنت کا اثران کی صحت پرپڑا اورایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے جس سے سے ہنگامہ مچ گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ میں دی، رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا۔ تاہم فلم’’ اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ طے وقت میں پورا کرنے کیلئے وہ رات دن ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کررہے تھے، جس کی تھکان کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

ورون دھون کے بے ہوش ہونے کے بعد فوراً ہی ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا، جس سے پتہ چلا کہ لو- بلڈ پریشرکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کے لئے کہا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹے اورانہوں نے شوٹنگ کا کام پورا کیا۔
وقت اشاعت : 30/07/2019 - 12:13:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :