ابوعلیحہ کی تھرلر فلم "تیور" نے چار دن میں ایک کروڑ کا بزنس کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 جولائی 2019 16:14

ابوعلیحہ کی تھرلر فلم "تیور" نے چار دن میں ایک کروڑ کا بزنس کرلیا

ہدایتکار و لکھاری ابوعلیحہ کی فلم تیور نے باکس آفس پر چار دن میں ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کتاکشا جیسی ہٹ فلم دینے کے بعد رواں ماہ چھبیس جولائی کو ابوعلیحہ نے اپنی دوسری فلم "تیور" ریلیز کی تھی، جس نے چار دن میں ایک کروڑ تین لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

تیور کے ساتھ اداکار و ہدایتکار ارباز خان کی راونڈ اباوٹ بھی ریلیز ہوئی تھی مگر وہ چار دن میں محض سترہ لاکھ روپے کا بزنس کرپائی۔

تیور فلم ایک آرٹ فلم ہے اورمحض پچھتر لاکھ روپے کی قلیل رقم سے بنائی گئ ہے۔  تیور میں سکینہ خان ، تقی احمد، شارق محمود اور نئے تھیٹر اداکار ایاز علی اور ماجد بلوچ کی اداکاری اور فلم کے مکالموں کو بےتحاشہ پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 30/07/2019 - 16:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :