ماہرہ خان اور فردوس جمال کی لڑائی میں شان بھی کود پڑے

ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں‘شان

جمعرات 1 اگست 2019 12:55

ماہرہ خان اور فردوس جمال کی لڑائی میں شان بھی کود پڑے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2019ء) پاکستان کے معروف اداکار فردوس جمال نے جب گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آگئے، جبکہ فردوس جمال کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس عمر میں ہیروئن بننے کے بجائے ماں کا کردار ادا کریں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ کو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل مانتے ہیں۔

جہاں کئی اداکاروں نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اب اس سلسلے میں اپنا بیان دے دیا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فردوس جمال کی جانب سے دیے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا ارادہ ہے کہ میں شوبز میں رہوں اور نانی دادی بلکہ پرنانی کے کردار بھی ادا کروں۔
وقت اشاعت : 01/08/2019 - 12:55:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :