عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا

ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا

جمعہ 2 اگست 2019 11:58

عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر 10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کردیا۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت آنے پر پابندی عائد کردی تھی حتی کہ بھارتی فلموں میں شامل پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل نہ کرکے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایسا ہی کچھ بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا اس کا مجھیعلم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/08/2019 - 11:58:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :