کوئی بھی فنکار اتو رات سٹار نہیں بنتاوقت لگتا ہے ،ماہ نور

شوبز بز انڈسٹری ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارا نہیں اس میں جتنا بھی سیکھا جائے کم ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 2 اگست 2019 18:56

کوئی بھی فنکار اتو رات سٹار نہیں بنتاوقت لگتا ہے ،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز ماڈل ،اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فنکار اتو رات سٹا ر نہیں بنتا سٹار بننے میں وقت لگتا ہے کچھ لوگ یہاں دو ،چار کام کرکے سمجھتے ہیں کہ ہم سپر سٹار بن گئے ہیں سپرسٹار بننے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے خود کو ہر طرح کے کرادار میں ڈالنا پڑتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جو بھی راتورات سپر سٹار بننے کے خواب چھوڑ کر محنت اور لگن سے کام کرتا ہے وہ ایک دن خود ہی سپر سٹار بن جاتا ہے ،ماہ نور نے مزید کہا کہ ہمیشہ سینئر کی قدر و عزت کی ہے سینئر کی رہنمائی سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ شوبز انڈسٹری ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارا نہیں اس میں جتنا بھی سیکھا جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کی خاص کرم نوازی ہے میں نے جتنا بھی کام کیا اس میں بے پناہ عزت و شہرت ملی ان دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر کام کر رہی ہوںجسے میرے پرستار بے حد پسند کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/08/2019 - 18:56:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :