اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’ بکھرے موتی‘‘ میں دکھائی دیں گی، عکس بندی شروع

ہفتہ 3 اگست 2019 12:28

اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’ بکھرے موتی‘‘ میں دکھائی دیں گی، عکس بندی شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’ بکھرے موتی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل بکھرے موتی کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایڈسن نے لکھی ہے جس کے ہدایت کار شاہد شفاعت ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نوشین شاہ، رشید فاروقی، ثمینہ احمد،وسیم عباس، یاسر نوازاور نیلم منیر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 03/08/2019 - 12:28:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :