تاپسی پنوں کے مداحوں نے انہیں بالی ووڈ کی نئی کوئین قراردیدیا

ایسا مت بولیں کوئین کنگنا رناوت کو ہی رہنے دیں میں ایک اداکارہ ہی ٹھیک ہوں‘تاپسی پنوں کا ردعمل

پیر 5 اگست 2019 12:44

تاپسی پنوں کے مداحوں نے انہیں بالی ووڈ کی نئی کوئین قراردیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جوہر موضوع پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں تاہم ان کے حال ہی میں کنگنا رناوت سے متعلق دئیے گئے بیان نے ان کے مداحوں کو چونکادیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ تاپسی پنوں نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے کام سے خود کو منوایا ہے ان کے کام کی بدولت ان کے مداحوں نے ان کا موازنہ بالی ووڈ میں کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنارناوت سے کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کی نئی کوئین قرار دے دیا۔

تاہم اداکارہ تاپسی پنوں نے فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ارے ایسا مت بولیں، کوئین ان کو(کنگنارناوت کو) ہی رہنے دیں، نہیں تو پھر کاپی کہلاؤں گی، میں ایک اداکارہ ہی ٹھیک ہوں بس آپ لوگ ایسے ہی میراساتھ دیتے رہیں۔ شکریہ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چینڈل نے تاپسی پنوں کو کنگنا رناوت کی سستی کاپی قراردیاتھا جس پر تاپسی نے کوئی بھی ردعمل ظاہر کیے بغیر کہا تھا کہ ان کے پاس ان چیزوں پر بات کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 05/08/2019 - 12:44:20

Rlated Stars :