انوپم کھیرکو مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا

انوپم کھیر نے آرٹیکل 35-اے اور 370 کے خاتمے کو مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز قرار دیا تھا کیا اقوام متحدہ کے بھارت سے تعلق رکھنے والے سفیر صرف نفرت اور پروپیگنڈے کو پروان چڑھاتے ہیں

منگل 6 اگست 2019 12:04

انوپم کھیرکو مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) معروف اداکار انوپم کھیر کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔معروف اداکار انوپم کھیر کو اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل نیم خود مختاری اور خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے متعصبانہ عمل کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد یاد دلائی جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ اور بھارت کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔کئی صارفین نے انوپم کھیر کو جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کو بھی ٹویٹ میں مینشن کیا جب کہ دیگر صارفین نے تاریخی حقائق، معلومات کی کمی اور حالات حاضرہ سے بے خبری پر انوپم کھیر کا خوب مذاق بھی اٴْڑایا۔ایک صارف نے اقوام متحدہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال اٴْٹھایا کہ کیا اقوام متحدہ کے بھارت سے تعلق رکھنے والے سفیر صرف نفرت اور پروپیگنڈے کو پروان چڑھاتے ہیں اور معصوم نہتے شہریوں کے قتل عام کا جواز پیش کرتے ہیں
وقت اشاعت : 06/08/2019 - 12:04:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :