ایشوریہ میرے اور سلمان کے بریک اپ کی وجہ بنیں‘اداکارہ سومی علی

ْمیں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے ملنے آئی تھی لیکن سلمان خان کیساتھ شادی نہ ہو سکی میرے اور سلمان کے بریک اپ کی وجہ ایشوریہ ہیں ‘ وہ ہم دونوں کے بیچ آگئیں‘انٹرویو میں انکشاف

منگل 6 اگست 2019 12:04

ایشوریہ میرے اور سلمان کے بریک اپ کی وجہ بنیں‘اداکارہ سومی علی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور فلم ساز سومی علی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن پھر ان کے بیچ ایشوریہ آگئیں جس کے بعد یہ دونوں الگ ہوگئے۔سلمان خان اور اٴْن کی سابقہ محبوبہ اور بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی کی منگنی اٴْن کی شادی سے کچھ دن قبل ٹوٹ گئی جس کی وجہ بتاتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ سلمان اور سومی علی کو ڈیٹ کرتے دیکھا، سلمان ان کو دھوکا دے رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے منگنی ختم توڑی۔

سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے ملنے آئیں تھیں، انہیں پوری اٴْمید تھی کہ وہ بالی ووڈ میں جگہ بنانے اور سلمان خان سے شادی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئیں لیکن اٴْن کی اور سلمان خان کی شادی نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اٴْن کی عمر 16 سال تھی جب انہوں نے سلمان خان کی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی اور دیکھتے ہی انہیں لگا کہ سلمان اٴْن کے خوابوں کے شہزادے ہیں، اٴْسی رات انہوں نے خواب بھی دیکھ لیا کہ اٴْن کی سلمان خان سے شادی ہوگئی ہے۔

اگلی صبح ہوتے ہی سومی علی نے اپنا سوٹ کیس نکالا اور اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ بھارت ایک اداکار سے شادی کرنے جارہی ہیں۔بھارت آنے کے بعد سومی علی نے کچھ ماڈلنگ اسائنمنٹس کیے اور کچھ فلموں میں کام کیا جس کے بعد اٴْن کی ملاقات بلآخر سلمان خان سے ہو ہی گئیاور اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اٴْن کے اور سلمان خان کے بیچ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا تب ہی سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سائن کی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگیا۔

اس فلم میں سلمان خان کے مد مقابل اداکاری کرنے والی اداکارہ و سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن تھیں۔فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ایشوریہ پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے ملے تھے اور اس پہلی ملاقات میں ہی دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے جبکہ سلمان خان سومی علی کو آہستہ آہستہ بھولتے چلے گئے۔کئی سال گزر جانے کے بعد جب سومی علی سے اٴْن سے اور سلمان خان سے متعلق سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اور سلمان کے بریک اپ کی وجہ ایشوریہ ہیں۔ ‘ وہ ہم دونوں کے بیچ آگئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے اور سلمان کے رشتے کے ٹوٹنے کا بالکل بھی افسوس نہیں ہے بلکہ وہ اور سلمان خان اب بھی اچھے دوست ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2019 - 12:04:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :