ْعالمی قوتیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا نوٹس لے‘ شوبز شخصیات

جنگی جنون میں مبتلا بھارت اپنے اقدامات سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے ‘غلام محی الدین ، مصطفی قریشی،شان و دیگر

منگل 6 اگست 2019 12:54

ْعالمی قوتیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا نوٹس لے‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) پاکستانی فنکاروں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کو تبدیل کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں اس کا فی الفور نوٹس لیں ،جنگی جنون میں مبتلا بھارت اپنے اقدامات سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔سینئر اداکار غلام محی الدین ، مصطفی قریشی،شان، بابر محمود ،احسن خان ، ببرک شاہ، معمر رانا،ثناء، لیلیٰ، ریشم، خوشبو، مدیحہ شاہ، افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ،سائرہ نسیم، رابی پیرزادہ،امانت علی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا اقدام اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

بھارت ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کی جانب سے یہ اقدام اٹھا کر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی نفی کی گئی ۔

(جاری ہے)

شوبز شخصیات نے کہا کہ کشمیر کی گلی کوچوں میں نہتے کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے ،عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔ پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان ایسا جواب دے گی کہ بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یادر کھیں گی۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہے۔

وقت اشاعت : 06/08/2019 - 12:54:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :