ماورا حسین نے ماہرہ خان کو چمکتا ہوا ستارہ قرار دیدیا

بدھ 7 اگست 2019 11:17

ماورا حسین نے ماہرہ خان کو چمکتا ہوا ستارہ قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) اداکارہ ماورا حسین نے ماہرہ خان کو چمکتا ہوا ستارہ قرار دے دیا ۔ ماورا حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو اداکاری کے میدان میں ستارے کی طرح ہمیشہ چمکتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی تمام کاسٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے ماہرہ خان ’’فلم سپر سٹار‘‘ میں اداکار بلال اشرف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/08/2019 - 11:17:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :