ہالی ووڈ کے سیتھ میک فیرلین 24 فروری کو آسکر تقریب کی میزبانی کریں گے

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء)آسکر ایوارڈ شو کے پروڈیوسر کریگ زدان نے کہا ہے کہ آئندہ فروری میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں بانڈ فلموں کے پچاس برس مکمل ہونے پر اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خاص پروگرام رکھا گیا ہے۔تقریب کے منتظمین نے برطانوی جاسوس کے بارے میں ان فلموں کو تاریخ کا طویل ترین فلمی سلسلہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

بانڈ سلسلے کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم سکائی فال عالمی سطح پر اب تک ایک ارب ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ اس طرح بانڈ فلموں کی سیریز میں یہ کامیاب ترین فلم بتائی جا رہی ہے۔اداکار ڈینیل کریگ کی بطور بانڈ یہ تیسری فلم ہے جس کی ہدایت کار سیم مینڈس ہیں۔آسکر کی تقریب میں بانڈ کے خاص پروگرام کی شمولیت سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ دس جنوری کو آسکر کیلئے جب نامزدگیاں شروع ہوں گی تو اس میں سکائی فال کا نام بھی آسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2013 - 14:50:34

Rlated Stars :