فلم ’’سپر اسٹار‘‘کا پریمیئر ، سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی توجہ کا مرکزبن گئی

جمعرات 8 اگست 2019 12:09

فلم ’’سپر اسٹار‘‘کا پریمیئر ، سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی توجہ کا مرکزبن گئی
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف کی نئی فلم’’سپر اسٹار‘‘کے پریمیئر میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبول ہونے والی مداحوں کی پسندیدہ جوڑی سجل اہر احد رضا میر نے رواں برس عیدالفطر پر منگنی کی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فلم کے پریمیئر پر شوبز ستاروں کا میلہ سجا جس میں منگنی کے بعد پہلی مرتبہ احد سجل نے ایک ساتھ شرکت کی۔

اس دوران دونوں ہی میچنگ کرتے ہوئے کالے رنگ کے لباس میں ملبوس تھے جس سے سب کو اپنی طرف خوب متوجہ کیا۔دونوں نے پریمیئر میں موجود شوبز شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں نے خوب تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2019 - 12:09:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :