پاکستان جانے کے مطالبہ، ہما قریشی کے بھائی نے بھارتی انتہا پسندوں کو کرارا جواب دے دیا

مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ ثاقب سلیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اگست 14:51

پاکستان جانے کے مطالبہ، ہما قریشی کے بھائی نے بھارتی انتہا پسندوں کو ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست 2019ء) : بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو بھارت کو اس فیصلے پر شدید مذمت اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے بھی بھارت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اوراس سے پیداہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔

جبکہ ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے کرفیو، وہاں کی سیاسی قیادت کو نظر بند کیے جانے اور وہاں پر بھاری مقدار میں فوج تعینات کیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہما قریشی کے اس بیان پر انتہا پسند ہندؤوں نے اپنی توپوں کا رُخ ہما قریشی اور ان کے خاندان کی طرف کر لیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی حکومت کے اقدام کی مخالف کرنے پر بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں جس پر اب ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم کا بھی جواب آ گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم نے انتہا پسند ہندؤوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا۔ انہوں نے انتہا پسند ہندؤوں سے کہا کہ اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنے پر تُلے ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جہاں ہوں ٹھیک ہوں۔
واضح رہے کہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور گذشتہ کئی دن سے دونوں اداکاروں کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Huma Qureshi

ہما قریشی

Huma Qureshi

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2019 - 14:51:05

Your Thoughts and Comments