مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ، وینا ملک نے ملالہ یوسفزئی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا

بھارت کیخلاف واضح موقف اختیار نہ کرنے پر اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نوبل انعام یافتہ ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اگست 2019 23:38

مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ، وینا ملک نے ملالہ یوسفزئی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ، وینا ملک نے ملالہ یوسفزئی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا، بھارت کیخلاف واضح موقف اختیار نہ کرنے پر اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نوبل انعام یافتہ ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ملالہ نے اب کشمیر تنازعے پر کوئی واضح موقف اختیار کیوں نہ کیا۔

اسی لیے انہیں فوری ٹوئٹر پر ان فالو کر رہی ہوں:

دوسری جانب پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور متعلقہ حکام مسئلہ کشمیر حل کرنے اور کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے میں کر دارادا کر یں ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کشمیر کے لوگ تب سے کشیدہ صورتحال میں ہیں جب میں چھوٹی تھی، میرے والد، والدہ چھوٹے تھے حتیٰ کہ میرے دادا دادی جوان تھے۔ سات دہائیوں سے کشمیر کے بچے صرف تشدد کے بیچ پروان چڑھ رہے ہیں۔انہوں نے دو صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں لکھا کہ مجھے کشمیر کی پرواہ ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میرا گھر ہے جسے میں بشمول کشمیریوں کے ایک ارب 80 کروڑ عوام کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔

ملالہ نے کہاکہ ہم سب مختلف مذاہب، ثقافت و روایات، زبانیں اور رہن سہن کی نمائندگی کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم سب امن سے رہ سکتے ہیں۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر لکھا کہ مجھے کشمیری عورتوں اور بچوں کے غیرمحفوظ ہونے پر تشویش ہے، انہیں کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں تمام جنوبی ایشاء کے لوگوں، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام سے امید کا اظہار کیا کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اقدام کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ جو بھی اختلاف ہیں ان سب کے برعکس ہمیں ہمیشہ انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے اور بچوں اور خواتین کی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام کے آخر میں سات دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 23:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :