سینئر گلوکار ہمارا سرمایہ ہیں ‘بزرگ فنکاروں کیلئے حکومتی سطح پر خصوصی فنڈز قائم کرنے کی ضرورت ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی

پیر 21 جنوری 2013 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21جنوری 2013ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ سینئر گلوکار ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کو بھی زندگی میں کوئی مشکل نہ آئے‘ گلوکارہ مہناز بیگم نے مجھے جتنا سپورٹ کیا میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی‘ بزرگ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی سطح پر خصوصی فنڈز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ گلوکاری کے شعبہ میں آنیوالوں کو سینئر سپورٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی گلوکار صرف اپنے ملک میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی اپنا نام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جو آپ کو ایک لفظ بھی بتائے وہ آپ کا استاد ہی ہوتا ہے اور مہناز بیگم نے مجھے جتنا سپورٹ کیا میں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی اور اب دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 21/01/2013 - 14:18:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :